سینیٹر اعظم سواتی کو رہائی مل گئی

Azam-swati-PTI-senator 148

اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی کو رہائی مل گئی،اعظم سواتی سب جیل اسلام آباد سے باہر آگئے، اعظم سواتی کا بیٹا عثمان سواتی، اور لیگل ٹیم کے علاوہ کارکنان بڑی تعداد میں سب جیل کے باہر موجودتھے، سنیٹر شبلی فراز، سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سیمی ایزدی سمیت مقامی قیادت نے اعظم سواتی کا استقبال کیا۔اعظم سواتی کے باہر آتے ہی کارکنان نے پرجوش نعروں اور پھولوں کے ساتھ استقبال کیا۔پولیس کی بھاری نفری سب جیل کے باہر تعینات کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں