بھارت میں بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

Indian-poor-people 67

نیودہلی:بھارتی اکنامک مانیٹرنگ سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں بیروزگاری کی شرح دسمبر میں بڑھ کر 8.30فیصد ہو گئی، جو کہ 16 ماہ کی بلند ترین سطح ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بیروزگاری کی یہ شرح گذشتہ ماہ 8 فیصد تھی، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر میں شہری علاقوں میں بیروزگاری کی شرح بڑھ کر 10.09فیصد ہو گئی جو پچھلے مہینے میں 8.96فیصد تھی، جبکہ دیہی علاقوں میں بیروزگاری کی شرح 7.55فیصد کے مقابلے میں کم ہو کر 7.44 فیصد ہو گئی،مرکز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مہیش ویاس نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ” اتنا برا نہیں ہے جتنا کہ لگتا ہے ” کیونکہ یہ لیبر فورس کی شرکت کی شرح میں صحت مندانہ اضافے کی وجہ سے ہے جس میں 40.48فیصد تک اضافہ ہوا ہے ، دسمبر2022 میں روزگار کی شرح بڑھ کر 37.1 فیصد ہو گئی جو کہ جنوری 2022 کے بعد سے ایک بار پھر سب سے زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں