دوسرا ٹیسٹ،کیویز نے پاکستان کیخلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے

pakistan-test-new-zealand 54

کراچی:ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچکی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے،دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے،کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے،ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے،پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے،اس سے قبل کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بالر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بالرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں