نوازالدین صدیقی نے محنت اور صلاحیت سے مقام بنایا، امیتابھ بچن

amitabh-bachchan-and-nawazuddin-siddiqui 37

ممبئی :بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی اداکار نوازالدین صدیقی کے کام اور ان کی صلاحیتوں کی معترف ہیں۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن نے اس سوال پر اعتراض کیا جب ان سے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کے بارے میں یہ پوچھا گیا کہ وہ کسان ہونے کے باوجود کیسے متاثر کن صلاحیت کے حامل اور قابل احترام اداکار بن گئے؟ جواب میں امیتابھ بچن نے کہا تھا کہ یہ تصور کہ آپ کسان تھے تو آپ کس طرح شوبز کے قابل احترام فیگر بن گئے؟ ایک قابل اعتراض بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازالدین کی کہانی متاثر کن ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی بیپناہ صلاحیت اور محنت کی وجہ سے وہ اس کے حق دار تھے، ایک اور وجہ ان کے پرفارمنس میں پائی جانے والی سادگی ہے اور یہی وہ ٹاسک ہے جو کسی اور اداکار کے لیے کافی مشکل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں