ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ زندگی میں کوئی بھی چیز یا عمل بالکل صحیح یا غلط نہیں ہوتا‘ میں اپنی زندگی کے تمام فیصلے اپنے دل سے کرتی ہوں۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کے فیصلوں پر کھل کر بات کی ہے۔ عالیہ نے کہا کہ زندگی میں کوئی بھی چیز یا عمل بالکل صحیح یا غلط نہیں ہوتا۔ جو چیز یا عمل میرے لئے بہتر ہوہے ہوسکتا ہے کہ وہ کسی اور کے لیے ٹھیک نہ ہو ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں فیصلے اپنے دل کو کرنے دیتی ہوں۔ فلمیں ہوں یا کچھ اور، میں نے ہمیشہ اپنے دل کی بات سنی ہے۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آپ زندگی کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتے۔ زندگی خود منصوبے بناتی ہے اور آپ کو صرف اس راستے پر چلنا ہوتا ہے۔
اپنی زندگی کے فیصلے اپنے دل سے کرتی ہوں، عالیہ بھٹ
