کراچی: اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شادی کی بجائے پہلے اپنی پڑھائی اور مستقبل پر توجہ دیں اور مناسب وقت پر درست بندے کا انتخاب کریں۔ ایک انٹرویو میں صدف کنول نے کنواری لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ جب وہ سمجھدار ہوجائیں تو ان کو شادی کرلینی چاہئے۔ صدف کنول کا کہنا تھا شادی کے بجائے لڑکیوں کو کچھ اور چیزوں پر غور کرنا چاہئے، لڑکیاں مستقبل کے متعلق نہیں سوچتیں اور ان کے ذہن میں صرف ایک فیشن سے بھرپور شادی کی تقریب کا تصور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی پڑھائی اور فیملی پر توجہ دینی چاہئے جب ان کی عمر ہو جائے اور کوئی صحیح بندہ مل جائے تو پھر شادی کرلیں۔
لڑکیاں شادی کی بجائے پہلے پڑھائی پر توجہ دیں‘ صدف کنول
74