الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ

election commission of pakistan imran khan, fawad , asad umar case 38

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے تیاریاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔ پولنگ کے لئے 10 جنوری کی تاریخ زیر غور ہے، حتمی تاریخ کا تعین چیف الیکشن کمشنر دیگر ممبران کی مشاورت سے کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں