اسلام آباد: سبزی فروٹ منڈی اسلام آباد میں ریڑھی بانوں کا مارکیٹ کمیٹی کےخلاف احتجاج، مارکیٹ کمیٹی کے افسران پر بھتہ لینے کا الزام عائد کر دیا جبکہ انچارج مارکیٹ کمیٹی کا کہناہے کہ غیر قانونی طور پر ریڑھیاں لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔سبزی فروٹ منڈی اسلام آباد میں ریڑھی بانوں نے مارکیٹ کمیٹی کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی ، ریڑھی بانوں کا کہنا تھا کہ ہماری ریڑھیاں پکڑ کر ہم سے رشوت لی جاتی ہے، آئےروز حیلے بہانوں سے ہماری ریڑھیاں تحریل میں لینے والا انسپکٹر بھتہ لیتا ہے، مارکیٹ کمیٹی کا قبلہ درست نہ ہوا تو چیف کمشنر دفتر کے سا منے بھی احتجاج کرینگے، بچوں کا پیٹ پالنے کےلئے جو مزدوری کرتے ہیں وہ مارکیٹ کمیٹی کا انسپکٹر لے لیتا ہے جبکہ انچارج مارکیٹ کمیٹی نے موقف اپنایا کہ غیر قانونی طور پر ریڑھیاں لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں، سینکڑوں ریڑھیاں سڑک پر لاکر راستہ بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، بلاتفریق کارروائی کا عمل جاری رہے گا،
اسلام آباد ریڑھی بانوں سے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کا بھتہ لینے کا انکشاف
