فیفا ورلڈ کپ 2022 ، پاک چین بس کمپنی کی الیکٹرک بسیں شائقین کی توجہ کا مرکز

fifa--world-cup-electic-bussess 68

اسلام آ باد: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پاک چین بس کمپنی کی الیکٹرک بسیں شائقین کی توجہ کا مرکز ،یوٹونگ الیکٹرک بسیں 30 فی صد مسافروں کو سروس فراہم کر رہی ہیں ۔ قطر میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے! میرے لیے فخر کا لمحہ یہ ہے کہ چینی برانڈز کو لاکھوں شائقین اور سیاحوں میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے!۔ ان خیالات کا اظہار مشرق وسطیٰ اور پاکستان مارکیٹ میں یو ٹونگ بس کے سروس انجینئر وانگ اینلونگ نے اپنی رات کی شفٹ ختم ہونے کے بعد کیا ، وہ اپنی خوشی کو چھپا نہ سکا۔ وانگ دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے لیے گاڑیوں کے آپریشن کی گارنٹی کے انچارج ہیں۔ اس کی ذمہ داریوں میں روزانہ گاڑیوں کا معائنہ، آپریشن کے دوران ہنگامی مسائل کا حل، اور مقامی ڈرائیوروں کے لیے رہنمائی شامل ہے۔ وانگ نے کہا اس ورلڈ کپ کے دوران، یوٹونگ نے 30 فی صد مسافروں کو سروس فراہم کی ہے، اور ڈرائیوروں اور شائقین کو خالص الیکٹرک بسوں نے سروس دی ہے۔ مقامی ڈرائیور اور مسافر چینی صنعت کار کے پرسکون، ہموار اور آرام دہ ڈرائیونگ اور سواری کے تجربے کو پسند کرتے ہیں،انہیں یہ احساس ہے کہ وہ مستقبل کی ٹریفک میں ہیں ۔وانگ ان 126 انجینئرز میں سے ایک ہیں جنہیں یوٹونگ بس نے قطر میں چینی الیکٹرک گاڑیوں کے شاندار آغاز کی تیاری کے لیے بھیجا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں یوٹونگ پاکستان کے کنٹری ہیڈ پال ژانگ نے گوادر پرو کو بتایا کہ قطر فیفا کی ایک خاص بات الیکٹرک بسوں کا استعمال ہے، یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ ملک دنیا کے سب سے بڑے تیل فراہم کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ وسیع مذاکرات کے بعد منتظمین شائقین کو کچھ مختلف دینے پر راضی ہوئے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی میں مدد کر رہے ہیں اور کاربن کے اخراج کو کم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں