آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

ICC cricket worldcup 94

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں بائولنگ اور بیٹنگ کے ٹاپ پر آسٹریلیا نے قبضہ جما رکھا ہے جبکہ بابر اعظم بھی بیٹسمینوں میں تیسرے نمبر پر آ گئے۔بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے، سٹیو سمتھ دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹیسٹ فارمیٹ کے بولرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبرپر ہیں۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں