ممبئی :بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بطور اداکار نہیں بلکہ بحیثیت رائٹر فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے اپنے انسٹاگرام پر بطور اپنے پہلے اسکرپٹ کی ایک جھلک شیئر کی اور ان رپورٹس کی تصدیق کی کہ وہ بطور مصنف فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔آریان خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں جو تصویر شیئر کی اس میں آریان کو میز پر رکھی کتاب جس پر بڑے حروف میں آریان خان لکھا ہوا ہے پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے آریان نے کیپشن میں لکھا، تحریر ختم ہوگئی،ایکشن کہنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔آریان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے والدہ گوری خان اور والد شاہ رخ خان نے بیٹے کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
آریان خان کی بطور رائٹر فلمی دنیا میں انٹری
