ملائیکہ اروڑا اپنی شادی اور طلاق بارے بتاتے آبدیدہ ہوگئیں

malaika-arora-crying 79

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنے شو میں ارباز خان سے شادی اور طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنے شو موونگ ان ود ملائیکہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ارباز خان سے ان کی شادی اور طلاق کیسے ہوئی۔شو میں ملائیکہ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے ارباز سے صرف اس لیے شادی کی کیونکہ وہ اپنے گھر سے نکلنا چاہتی تھیں۔ طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملائکہ نے بتایا کہ دبنگ کی ریلیز تک ہمارے درمیان معاملات ٹھیک تھے لیکن اس کے بعد ہم بہت چڑچڑے ہو گئے اور الگ الگ ہونے لگے ہم ہر بات پر بحث کرتے تھے اور پھر ہم نے طلاق کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا نے ارباز خان 1998 میں شادی کی تھی ان کا ایک 21 سالہ بیٹا ارہان ہے شادی کے 19 سال بعد 2017 میں اس جوڑی کی طلاق ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں