کسی کی رائے کی پرواہ نہیں کرتی توجہ صرف اپنے کیریئر پر ہے‘ نیلم منیر

neelum-munir-actrees 67

کراچی:معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ کسی کی رائے کی پرواہ نہیں کرتی میری توجہ صرف اپنے کیریئر پر ہے۔ ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ اپنے معاملات میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتی صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا میری پوری توجہ صرف اپنا کیریئر بنانے میں ہے کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پرمیں نے کبھی نہیں سوچا۔ نیلم منیر نے کہا کہ جیو اور جینے دو کی پالیسی کی قائل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا ہے ۔ ایک سوال پر نیلم منیر نے کہا کہ روٹین کے کردار سے ہٹ کر ایسے کردار پسند ہیں جن میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ہوں اور میرے خیال میں میری مقبولیت کا بھی یہی راز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں