لاہور: عمران خان کی زیر صدارت فیصل آباد کے ارکان اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس میں موجودہ مجموعی سیاسی صورتحال، اسمبلیوں کی تحلیل، آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا جس پر عمران خان نے ان کا شکریہ ادا کیا، ارکان اسمبلی نے اسمبلی تحلیل کے حوالے سے عمران خان کے موقف کی مکمل تائیدکی، ارکان کا کہنا تھا کہ نشستیں عمران خان کی امانت ہیں جب کہیں گے اسمبلیاں چھوڑ دیں گے، فیصل آباد پاکستان کا مانچسٹر ہے ، امپورٹڈ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث فیصل آباد تباہ ہو گیاجس پر سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں فیصل آباد کی تنظیم اور کارکنوں کا کردار قابل ستائش ہے، ہمارے دور میں پاکستان کی صنعتی ترقی بہترین تھی، پی ڈی ایم الیکشن سےفرار ہو کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے، کارکنان انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں،آئندہ انتخابات میں پارٹی کے متحرک کارکنوں کو فوقیت دی جائے گی۔ ضمنی انتخابات میں فیصل آباد نے پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کی،
پی ڈی ایم نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، عمران خان کی فیصل آباد کے ارکان سے گفتگو
