ایرانی سپریم لیڈر نے ثقافتی نظام کی تعمیرنو کی حمایت کر دی

View shows the Iranian embassy in Kyiv 50

تہران : ملک میں جاری مظاہروں کے پیش نظر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی ثقافتی نظام کی تعمیر نو کی حمایت کر دی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی ثقافتی کونسل کے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک کے ثقافتی ڈھانچے میں انقلاب لانے کی ضرورت ہے، سپریم کونسل کو مختلف شعبوں میں ثقافت کی کمزوریوں کا مشاہدہ کرنا چاہیے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے 17 ستمبر سے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں