اسلام آباد،نایاب نسل کا تیندوا بلندی سے گر کر ہلاک

lion-in-margala-hills 78

اسلام آباد:مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوا بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ ترجمان وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق مارگلہ ہلز کے علاقے سنہیاری میں نایاب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا، ابتدائی رپورٹ کیمطابق تیندوے کی موت بلندی سے گرنے کے باعث ہوئی اور چوٹ تیندوے کے دماغ پر لگی۔ ترجمان وائلڈ لائف کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ہسٹوپتھالوجی رپورٹ کے بعد ہی تیندویکی موت کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں