پنجاب کابینہ میں توسیع، خیال احمد کاسترو نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

khayal-kastro-member-punjab-assembly 62

لاہور : حکومت پنجاب نے پنجاب کابینہ میں توسیع کر دی، خیال احمد کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے خیال کاسترو سے حلف لیا، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے حلف برداری میں شرکت کی۔ تقریب میں صوبائی وزیر راجہ بشارت، ارکان اسمبلی میاں شفیع، حافظ ممتاز، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم محمد خان بھٹی اور اہم شخصیات سمیت صوبائی سیکرٹریز اور حکومت پنجاب کے دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں