کولمبیا، مٹی کا تودا بس پر آگرا، بچوں سمیت 27افراد ہلاک

colombia-bus-incident 60

بگوٹا:کولمبیا میں مٹی کا تودہ بس پر آگرا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 27افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کولمبیا کے صوبے ریسارالدا میں شدید بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے حاد ثات رونما ہوئے،اس دوران ایک پہاڑی علاقے میں مٹی کا تودا گرا اور قریب سے گزرنے والی بس سمیت دیگر گاڑیاں بھی اس کی زد میں آگئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آپریشن شروع کردیا گیا جس میں اب تک 27افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے،ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں 9افراد کو بچالیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں