ٹوئٹر اکائونٹ بند کرنے پر امریکی ریپر کا ردعمل آ گیا

twitter-share-holder 61

لاس اینجلس :امریکی ریپر کانیے ویسٹ نے ٹوئٹر اکائونٹ بند کرنے پر ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کو آدھا چینی جینیاتی ہائبرڈ قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ریپر کانیے ویسٹ کا ایک بیان گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے ایلون مسک آدھا چینی جینیاتی ہائبرڈ ہے۔ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کانیے ویسٹ کے بیان کو تعریف کے طور پر لیتا ہوں۔ واضح رہے کہ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے امریکی ریپر کانیے ویسٹ کا ٹوئٹر اکائونٹ بند کر دیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ میں نے اپنی پوری کوشش کی مگر اس کے باوجود کانیے ویسٹ نے تشدد پر اکسانے کے خلاف ہمارے اصول کی دوبارہ خلاف ورزی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں