دیپیکا پڈوکون فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی

deepika-padukone new statement 70

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز مل گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ٹیم کے قریبی زرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔ اداکارہ 18 دسمبر کو قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی جس کیلئے وہ جلد قطر روانہ ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ دیپیکا ایسی پہلی اداکارہ ہوں گی جنہیں دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیل کی ٹرافی کی رونمائی کا اعزاز حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں