عزیز میاں قوال کی 22ویں برسی منائی گئی

aziz-mian-qawal 53

کراچی :بین الاقوامی شہرت کے حامل شہرہ آفاق قوال عزیز میاں کیمنگل کے روز22 ویں برسی منائی گئی ۔ عبدالعزیز عرف عزیز میاں قوال 17 اپریل 1942 کو نئی دلی میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعداہل خانہ کے ہمراہ لاہور میں سکونت اختیار کی۔ ان کی گائی ہوئی قوالیوں میں میں شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی مقبول عام ہیں۔2000 میں عزیز میاں قوال کویرقان کا عارضہ لاحق ہوگیاتھا، ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود انھوں نے قوالی کو ترک نہیں کیا۔ ۔عزیز میاں قوال 6دسمبر2000ء کو علالت کے باعث 58برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں