کراچی:پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا ٹاک شو دی مرزا ملک شو نشر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔قسط وار اس شو کی تاحال کوئی تاریخ تو سامنے نہیں آئی ہے مگر اردو فلکس کی جانب سے اس شو کو رواں ماہ دسمبر میں نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں چند ہفتوں سے گرم ہیں، ان کی علیحدگی اور طلاق تک کے بارے میں شہ سرخیاں لگیں لیکن جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر تصدیق کی اور نا ہی تردید کی ہے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ٹاک شورواں ماہ نشر ہوگا
