دوسروں کی مدد کرنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے، ریشم

actress-resham 51

لاہور :اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے ۔ ریشم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کسی کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد کرنے سے ہم دراصل اپنی مدد کررہے ہوتے ہیں‘ اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر رہے ہوتے ہیں‘ اپنے اندر کی گندگی کو صاف کر رہے ہوتے ہیں۔اس ویڈیو میں ریشم کسی فلاحی ادارے کی کارکن کے ہمراہ چلتی ہوئی دکھائی دیں۔ وہ انہیں تفصیلات بتاتے ہوئے سامان سے بھرے ہوئے ٹرک کی جانب بڑھتی ہیں۔ریشم انہیں سامان سے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں اس ٹرک میں کمبل اور دوسرے میں دودھ ہے جبکہ شالز وہ پہلے ہی نکلواچکی ہیں۔ ویڈیو میں ریشم صف میں بیٹھے ہوئے ضرورت مند عورتوں میں شالز بانٹے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں