ارشد شریف قتل کیس،سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

supreme-court-of-pakistan 127

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینئر صحافی و بول ٹی وی کے اینکرپرسن ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر ازخود نوٹس لے لیا، سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ آج ہی سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، سکرٹری اطلاعات، ڈی جی ایف آئی اے ، ڈی جی آئی بی ، پی ایف یو جے کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔ سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے، صحافیوں اور عوام میں ارشد شریف قتل سے متعلق شدید تشویش اور غم و غصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں