اسلام آباد: سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی ٹیموں نے گزشتہ رات سینٹورس مال کو سیل کیا، سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سینٹورس مال کو بلڈنگ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا،سینٹورس مال انتظامیہ نے بینکوں سے بیسمنٹ اور پارکنگ میں دفاتر قائم کررکھے ہیں،مال انتظامیہ کو متعدد نوٹسز دیئے گئے، نوٹسز کے باوجود مال انتظامیہ نے تجاوزات کو نہیں ہٹایا۔ یاد رہے سینٹورس مال وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملکیت ہے، سینٹورس مال کو اکتوبر 2022 میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد بھی سیل کیا گیا تھا۔سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے مزید بتایا کہ مال انتظامیہ کو 6 بار نوٹس جاری کرنے کے بعد سیل کیا گیا ، متعدد بار نوٹسز کے باوجود عمارت کے غیر موافق استمال سی ڈی اے قوائد کی خلاف ورزیاں جاری رہیں ، سینٹورس مال انتظامیہ کو پہلا نوٹس 7مارچ 2014 کو جاری کیا گیا ، دوسرا نوٹس 25 اکتوبر2019 کو جاری کیا گیا ، تیسرا نوٹس 28دسمبر 2020 کو جاری کیا گیا ، چوتھا نوٹس 31مارچ 2021 کو جاری کیا گیا ، پانچواں نوٹس 11 اکتوبر2021 اور چھٹا نوٹس 23 نومبر 2022 کو جاری کیا گیا، مسلسل نوٹسز کے باجود سینٹورس مال انتظامیہ نے تعمیل نہیں کی۔
سینٹورس مال کو ایک بار پھر سیل کردیا
