راولپنڈی ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو74 رنز سے شکست دے دی

rawalpindi-test 50

راولپنڈی:راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 74 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم 268 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،پاکستانی بیٹرز فلیٹ پچ پر بھی ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انگلش بولر جیمز اینڈریسن اور اولی رابنسن نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،ٹیسٹ کے آخری روز پہلے سیشن میں اوپنر امام الحق اپنے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور 48رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ جیمز اینڈرسن نے انکی وکٹ حاصل کی،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 46رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر آئوٹ ہوئے جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو میں نصف سنچری بنانے والے سعود شکیل 76کے اسکور پر روبینسن کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے،اسکے بعد وقفے وقفے سے بقیہ کھلاڑی وکٹ گنواتے رہے۔ آغا سلمان 30رنز، اظہر علی 40رنز، زاہد محمود ایک رن، حارث رف صفر اور نسیم شاہ 6رنز پر پویلین لوٹ گئے،ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 7وکٹوں کے نقصان پر 264رنز بنا کر ڈکلئیر کر دی تھی، قومی ٹیم کو جیت کیلیے 343رنز کا ہدف حاصل ہوا۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 6، کپتان بابراعظم 4رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ اظہر علی انگلی میں چوٹ لگنے کے باعث بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے،انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں اولی روبنسن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 579رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔ انگلش ٹیم کے اوپنر بین ڈکٹ صفر جبکہ اولی پوپ 15، جو روٹ 73، کپتان بین اسٹوکس صفر، ول جیکس 24، ہیری بروکس 87رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، نسیم شاہ اور محمد علی نے 2،2جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی،چوتھے روز کے آغاز پر پاکستان نے 499رنز 7وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی جانب سے آغا سلمان 53، زاہد محمود 17 اور حارث رئوف 12رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے 6، جیک لیچ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں