تبدیلی لوگوں سے دور رہ کر نہیں ملنے سے آتی ہے‘ جمائمہ گولڈ اسمتھ

jemima-goldsmith 68

لندن : برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں گزارے اپنے وقت کے تجربہ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی لوگوں سے دور رہ کر نہیں ملنے جلنے سے ہی آتی ہے۔ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں جو وقت گزارا اس میں زندگی کا ایک بہت اہم سبق سیکھا۔ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریڈ سی فلم فیسٹول سے کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔ جمائمہ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے پاکستان میں گزری اپنی زندگی سے یہ سیکھا ہے کہ لوگوں سے دور رہنے سے شاذ و نادر ہی تبدیلی آتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں میں گھلنا ملنا سیکھا جائے، خاص طور پر آرٹ اور ثقافت کے ذریعے، یہی ایک طریقہ ہے جس سے معاشرے میں کچھ چیزیں تبدیل ہوسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں