ممبئی :پاکستانی ٹک ٹاکر کے رقص کا جادو بالی ووڈ کی ڈانس کوئین مادھوری ڈکشٹ اور باربی ڈول کترینہ کیف پر بھی ہوگیا۔مادھوری ڈکشٹ نے بھی میرا دل یہ پکارے آجا کے گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ جبکہ اداکارہ کترینا کیف نے بھی اسی گانے پر ویڈیو بنا کر اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر شیئر کی۔ کترینا کیف کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
پاکستانی ٹک ٹاکر کا رقص ‘ مادھوی اور کترینہ بھی فین
