ممبئی :بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ ملائکہ اروڑہ مشہور زمانہ گانے چھیاں چھیاں کے لیے پہلی پسند نہیں تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ چھیاں چھیاں کے لیے ملائکہ اروڑہ پہلی چوائس نہیں تھیں ان سے قبل 5 اداکارائوں نے ٹرین پر ڈانس کرنے سے انکار کردیا تھا۔ واضح رہے 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم دل سے کے مشہور زمانہ گانے چھیاں چھیاں جو بعد ازاں ملائکہ اروڑہ کی پہچان بنا تھا۔
ملائکہ اروڑہ چھیاں چھیاں کے لیے پہلی پسند نہیں تھیں‘ فرح خان
