لاہور:فلم سٹار اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ پنجابی فلموں کا دور دوبارہ واپس آئے ،موجودہ دور میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جن میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹر ویو میں صائمہ نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے اس لئے خواہش ہے کہ یہ دور واپس آ جائے ۔ انہوں نے کہا پنجابی فلموں نے ہماری انڈسٹری کو بڑا سہارا دیا اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ موجودہ دور میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن ہمیں موضوعات کو تلاش کرنا ہوگا۔ صائمہ نے کہا ہمیں بھیڑ چال کی بجائے نئے موضوعات کو تخلیق کرنا ہوگا۔
خواہش ہے پنجابی فلموں کا دور دوبارہ واپس آئے ‘صائمہ نور
