سابق وزیراعظم شاہد خاقان کا ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ

shahid haqan abbasi media talk 59

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ جتنا نقصان نیب نے اس ملک کو پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا نام نہاد سلسلہ چل رہا ہے اور یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بارکہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کے لیے نیب کے ادارے کو ختم ہونا چاہیے، کئی سال سے یہاں آرہا ہوں اور 70 پیشیاں بھگت چکا ہوں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے ، جتنا نقصان نیب نے اس ملک کو پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں