ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے، فواد چوہدری

fawad-ch-in-KP-House 78

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کے لیے جائیگی،ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ اپنے حلقوں میں واپس پہنچیں، ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے،فواد چوہدری کے مطابق پارٹی ارکان اسمبلی کو کہاگیا ہے فوری طورپر انتخابات کی تیاری کریں، پی ٹی آئی وقت ضائع کیے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کے لیے جائیگی،فواد چوہدری نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ موجودہ پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے، قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں