کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو اتوار کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ عدالتی میں پیشی کے وقت قاسم سوری سمیت دیگر قائدین بھی عدالت پہنچے، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اقبال شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر پیش ہوئے۔
انتقامی کارروائیاں‘اعظم سواتی 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
