کابل ،پاکستانی سفارت خانے پر حملہ، ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

کابل: کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر دہشت گرد حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں پاکستان کے سفارت خانے پر دہشت گرد حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے ۔ افغان دارالحکومت کابل میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ پاکستانی ناظم الامور قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔ گارڈ محمد اسرار شدید زخمی ہو گیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، زخمی سکیورٹی گارڈ کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے، محمد اسرار کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور منتقل کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کی مذمت کی ہیاورکہا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں