بلدیاتی انتخابات کا انعقاد احسان نہیں عوامی حق، تین دہائیوں سےنہیں دیا گیا تھا، وزیراعظم آزاد کشمیر

199

آزادکشمیر:یوسی بھنگوئی میں ضلع کونسل کےلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہم نے یونین اور ضلع کونسل کی کئی نشستیں بلا مقابلہ جیت لی ہیں ۔اپوزیشن کی سیاسی قیادت نے بلدیاتی انتخابات میں ہمارا ساتھ نہیں دیا اس لیے مجھے شک ہونے لگا تھا کہ وہ الیکشن نہیں چاہتے ۔ اپوزیشن کی سیاسی قیادت کو سچ کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ حکومتیں اپنا اختیار اور فنڈز کسی اور کو نہیں دیتیں ہم نے حقدار کو اس کا حق دے دیا۔آزادکشمیر کی 75 سالہ تاریخ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والے کس منہ سے مقبوضہ کشمیر کو سیاسی حقوق کی باتیں کرتے ہیںمظفرآباد ڈویژن کی طرح پونچھ ڈویژن میں انتخابات پر امن ہورہے ہیں انکا مزید کہنا تھا ۔لوکل کونسل میں ہمارے مدمقابل کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے،کئی ضلع اور لوکل کونسل امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں
ہمارا ضلع کونسل کا امیدوار امیدوار یوسی بھنگوئی میں پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکا ہے۔ اس لئے ضلع کونسل کےلئے ووٹ کاسٹ کیا ۔ واضح رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خاندان کی وسطی باغ اور پونچھ 5راولاکوٹ کی اپنی آبائی نشستیں ہیںُ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں