مذاکرات کی پیشکش، حکومت کا غورو خوض شروع

cabinet meeting 76

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز الیکشن کے حوالے سے مذاکرات کی پیشکش کی گئی جس کے بعد حکومت نے باقاعدہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر حکومت نے غور و خوض شروع کردیا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر آج بھی پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی اور عمران خان کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مذاکرات والے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی مشاورت کریں گے۔حتمی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا پالیسی بیان چند روز میں جاری کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں