اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمافواد چوہدری نے پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے عمران خان نے ویڈیا لنک کے ذریعے خطاب کیا، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، پچھلے چھ ساتھ ماہ بہت مشکل تھے جس میں مسلم لیگ ق ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی، اسمبلی تحلیل کرنےکی تاریخ کا تعین عمران خان خود کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلی توڑنے کے اختیارات عمران خان کو دے دئیے ہیں، عمران خان نے ایک بار پھر حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے ، مذاکرات کےلئے ہمارے نکات بڑے واضح ہیں ، پاکستان میں اس وقت معاشی اور گورننس کرائسز میں مبتلا ہے، پورا پاکستان سیاسی استحکام کی طرف جانا چاہتا ہے، عمران خان نے حکومت کو کہا ہے کہ اگر آپ الیکشن نہیں کرانا چاہتے تو ہمیں اس مسئلے کا کوئی حل بتا دیں، دوست ممالک کو سمجھ نہیں آرہی کہ موجودہ یا آنیوالی حکومت سے مذاکرات کریں،عوام دیکھ رہے ہیں کہ ملک ان سے نہیں چل رہا۔
مشکل وقت میں پرویز الٰہی، مونس الٰہی کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، فواد چوہدری
