انتخابات کی تاریخ دیں ورنہ اسمبلیاں توڑ دینگے، عمران خان کا بڑا اعلان

imran-khan-talk-in-meeting 153

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور میں معیشت چھ فیصد گروتھ کر رہی تھی، جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا، ان کے پاس معیشت ٹھیک کرنے کےلئے کوئی روڈ میپ نہیں، پاکستان میں ڈیفالٹ رسک سو فیصد تک پہنچ چکا ہے، ساری دنیا کہہ رہی ہے ہم ڈیفالٹ کرنے جارہے ہیں، پنجاب، کے پی سمیت تمام صوبوں کو وفاق سے پیسے نہیں مل رہے، مہنگائی کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم بڑھ رہے ہیں، اسحاق ڈار جس نےد عویٰ کیا تھا کہ سب کچھ ٹھیک کر دوں گا، اب چپ کر کے بیٹھا ہوا ہے، انتخابات کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، حکومت انتخابات کی تاریخ دے ورنہ اسمبلیاں توڑ دیں گے، ق لیگ قدم قدم پر پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، پرویز الٰہی نے یقین دلایا ہے کہ جب کہوں گا اسمبلیاں توڑنے کی سفارش کر دینگے، سیاسی عدم استحکام کے باعث لوگ سرمایہ کاری نہیں کر رہے، ترسیلات زر کم ہونا شروع ہو گئی ہیں، ٹیکس کلیکشن کم ہونا شروع ہو گئی ہے، آئیں بیٹھ کر قبل از وقت انتخابات پر بات کریں، سرمایہ کاروں کو ان پر اعتماد نہیں ہے، یہ الیکشن سے خوفزدہ ہیں انہیں ملک کی فکر نہیں، انہوںنے نیب قوانین تبدیل کر کے 1100ارب کے کیسز معاف کرائے، ملکی معیشت نیچے آرہی ہے اور ملک میں بحران پیدا ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں