ڈاکٹر اسد مجید سیکرٹری خارجہ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

dr-asad-majeed 54

اسلام آباد:حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سہیل محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے سیکرٹری خارجہ کا عہدہ 29 ستمبر سے خالی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں