مادھوری کیلئے میرا دل دھک دھک کرتا ہے‘ کریتی سینن

karaty-sanen 54

ممبئی :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اپنے مداحوں کو اس شخصیت سے ملوادیا ہے جس کے لیے ان کا دل دھڑکتا ہے۔ کریتی سینن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ واحد خاتون ہیں جن کے لیے میرا دل دھک دھک کرتا ہے۔ انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہان کے ساتھ رقص کرنا ہمیشہ سے میرا ایک خواب ہے جنہوں نے مجھے پہلی بار ڈانس کرنے کے لیے متاثر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں