لاہور :معروف اداکار افضال احمد لاہور کے جنرل ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث یکم دسمبر کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے لیجنڈ اداکار سید افضال احمد کو الگ سے بیڈ نہیں دیا اور دوران علاج ان کے بیڈ پر دوسرا مریض بھی موجود تھا۔واضح رہے کہ افضال احمد گزشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا ہو کر وہیل چیر تک محدود تھے۔ افضل احمد نے جزیرہ، چل سو چل سمیت متعدد ڈراموں اور 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔
معروف اداکار افضال احمد انتقال کرگئے
