یو اے ای کا 51واں قومی دن، متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت اہم شخصیات کی شرکت

UAE-National-day 58

اسلام آباد: یو اے ای کے 51ویں قومی دن پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں موجود سفارتخانے کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ تقریب میں عالمی شخصیات ، وزیردفاع خواجہ آصف، متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر عبید الزعابی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی، پاک فوج کی اعلیٰ قیادت، صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں باقاعدہ متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے بجائے گئے اور روایتی رقص اور موسیقی سے حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے،


یو اے ای کی سفیر حمد عبید الزعابی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی پاکستان سے دوستی لازوال ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان لازوال تعاون کی مثالیں موجود ہیں، یو اے ای نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر پاکستان کا ساتھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان، امارات دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری،متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا،متحدہ عرب امارات کے عوام کو قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاک، امارات تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا جو تاریخ میں مثال ہو گا، متحدہ عرب امارات برادر ملک، دونوں ممالک کے مابین طویل اور بہترین تعلقات ہیں،متحدہ عرب امارات میں خاندان کے ساتھ 13 سال گزارے،امارات میں دوبئی اور ابوظہبی میں مقامی بینک میں خدمات سرانجام دیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر کی جانب سے آنے والے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں