ذیابطیس کے مریض کے لیے تیز واک کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا دوا کھانا یا پرہیز کرنا ضروری ہوتی ہے، لیکن اکثر مریض واک نہیں کر پاتےکیونکہ واک سے ان کی ٹانگوں میں شدید درد شروع ہو جاتا ہےیا ان کو شدید تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے، اس کی وجوہات یہ ہیں کہ شوگر کی گولی ایک لمبے عرصے تک کھانے سے وٹامن B12 کی کمی ہو جاتی ہے، جسم میں کیلشئیم ،وٹامن ڈی کی کمی، شوگر کو قابو نہ کرنا، انسولین مزاحمت جبکہ میگنیشیم کی کمی شامل ہے۔ اس کے حل کے طور پر کچھ گزارشات یہ ہیں کہ شروع کے کچھ دن بیس منٹ کی تیز واک کریں۔ پھر آہستہ آہستہ دورانیہ پانچ یا 10 منٹ بڑھاتے جائیں اور ایک گھنٹہ واک کا معمول بنائیں، دن میں ایک گھنٹہ واک کی بجائے 40 منٹ صبح اور 20 منٹ رات کے کھانے کے دو گھنٹے بعد واک بھی کر سکتے ہیں۔ اپنی دوا کے ساتھ ملٹی وٹامنز ضرور لیں۔ اپنی خوراک میں خشک میوہ جات، سورج مکھی کے بیج ، السی کے بیج خربوزے اور کدو کے بیج کا معتدل استعمال کریںاور اپنی شوگر کو انڈر کنٹرول رکھیں۔
ذیابطیس کا مرض ، واک نہ کرپانے کی وجوہات اور حل
