سائفر معاملہ ، ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

FIA Arrest 3 people 56

اسلام آباد:سائفر معاملے پر ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر کیس پر وزارت داخلہ کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا ہے،ایف آئی اے افسر طلبی کے سمن لے کر عمران خان کی لاہور رہائش گاہ زمان پارک پہنچا، سمن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 6دسمبر کو اسلام آباد ایف آئی اے کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اس سے قبل بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں 7نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3 نومبرکو طلب کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے عمران خان کی لاہور رہائشگاہ پر نوٹس کی تعمیل کروائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں