ڈوین جانسن نے 36 برس بعد چوری کا اعتراف کرلیا

dyne-jonsen 67

لاس اینجلس:ہالی ووڈ اداکار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) نے بچپن کی چوری کا موقع واردات پر جاکر اعتراف کرلیا۔اداکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی ریاست ہوائی کے اسٹور سے وہ ایک سال تک ہر دن جِم جانے سے پہلے چاکلیٹ چوری کیا کرتے تھے۔ ڈوین جانسن نے بتایا کہ 14 سال کی عمر میں پیسے نا ہونے کے باعث وہ چاکلیٹ چوری کرتے تھے اور ایکسرسائز سے پہلے کھانے کے طور پر اسے کھاتے تھے۔ ڈوین جانسن نے مزید بتایا کہ ان کے اہلِ خانہ کو 1987 میں ہوائی سے نکال دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اتنے سال پہلے کیے اپنے غلط کام کو صحیح کرنا چاہتے تھے۔ ڈوین جانسن نے اسٹور میں جاکر ملازم سے کہا کہ تمام چاکلیٹس کو جمع کر کے کاونٹر پر رکھ دو اور کسی بھی آنے والے ایسے خریدار کو دینا جو تمہیں لگے کہ چاکلیٹ چوری کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں