لاہور: ناصر ادیب نے کہا کہ امید ہے نئی فلم 1000 کروڑ کا بزنس کرے۔ ایک انٹرویو میں دی لیجنڈ آف مولا کے مصنف ناصر ادیب نے کہا کہ وہ ایک اور میگا بجٹ فلم کے لئے اسکرپٹ تیار کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی فلم کی کہانی پنجاب کے مشہور گاماں پہلوان سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے ۔ جبکہ اس فلم میں گاماں پہلوان رستم زمان کی زندگی کے چند واقعات کو بھی حقیقی طور پر لیا جائے گا ۔ تاہم باقی فلم فکشن پر مبنی ہوگی ۔ ناصر ادیب نے کہا کہ فلم کے پروڈیوسر شایان خان نے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ نئی فلم کا بجٹ دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے بھی زیادہ ہوگا۔ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ دی گریٹ گاماں 300 کروڑ نہیں بلکہ 1000 کروڑ کا بزنس کرے ۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد نئی فلم کی تیاری
