اب ترکیہ کی ترقی کو روکنا ناممکن ہے‘اردوان

rajab-tayyab-erdogan 53

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ سال 2022 کو ترقی کی ریکارڈ شرح کے ساتھ ختم کرے گا، اب ترکیہ کی ترقی کو روکنا ناممکن ہے۔صدر اردوان نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان نے حزب اقتدار ‘جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ’ پارٹی کے ضلعی سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ‘ترکیہ سو سالہ پروگرام ‘کے ساتھ ہم نے ایک ایسی شمع روشن کی ہے کہ جس کی روشنی میں ہماری ملّت نئی امیدوں اور نئے جوش و جذبے کے ساتھ اگلی صدی کا آغاز کرے گی”۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ سال 2022 کی تیسری تہائی میں ترکیہ کی ترقیاتی شرح3،9 فیصد اور دوسری تہائی کی نظر ثانی شدہ ترقیاتی شرح 7،7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک ایسے دور میں کہ جب عالمی سطح پر مندی کے اندیشوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ترکیہ کا بدستور ترقی کرنا نہایت قابلِ قدر پہلو ہے۔ انشاء اللہ ہم دنیا کے مقابلے میں 2022 کو ریکارڈ شرح کے ساتھ ختم کر کے 2023 کا ایک اچھا آغاز کریں گے”۔صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ “اگر اس وقت ترکیہ ترقیاتی منازل طے کر کے سال کی تیسری تہائی میں 3،9 فیصد اقتصادی بڑھوتی حاصل کر رہا ہے، دنیا کی بڑی ترین اقتصادیات میں 19 ویں نمبر پر ہے اور جی20 کے پہلے 5 ممالک میں شامل ہے تو اس سے ایک ہی چیز ظاہر ہوتی ہے اور وہ یہ کہ ترکیہ مضبوط ہو رہا ہے۔ ترکیہ کی ترقی کو روکنا ناممکن ہے۔صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کے ساتھ اقتصادی تعاون جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں