پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی ، ن لیگ مشکلات کا شکار

ch-pervaiz-elahi-CM-punjab 170

لاہور: پنجاب میں حکومت تبدیلی کے حوالے سے ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں سرگرم ہیں تاہم انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ن لیگ کو مطلوبہ تعداد پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے، وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 186 ارکان پورے کرنا ہوں گے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کے 18 ارکان اسمبلی معطل کر رکھے ہیں، ن لیگ کے 18 ارکان پر 15 اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد ہےاور رولز کے تحت عدم اعتماد میں 18 لیگی ارکان کردار ادا نہیں کر سکتے، جس کی وجہ سے ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کو پنجاب میں حکومت تبدیلی کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں