اورکزئی، کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 9 افراد جاں بحق،4زخمی

orakzai-blast 48

اورکزئی:خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر اورکزئی علاقہ ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس دھما کے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او اورکزئی نذیر خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 9 مزدور جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 4 افراد زخمی ہیں۔خبر ملنے پر کمانڈنٹ اورکزئی تسنیم ڈی سی اورکزئی عدنان فرید ڈی پی او نذیر خان نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی ۔جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شانگلہ اور دیگر اضلاع سے بتایا جارہا ہے۔دھماکا اس وقت ہوا جب مزدور کوئلے کی کان کے اندر کام کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں