اسلام امن کا حامی اور دہشت گردی کا مخالف دین ہے‘ اجیت ڈوبھال

ajit-doval-india 66

نئی دہلی:ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے اسلام کو امن کا حامی اور دہشت گردی کا مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں اسلام کی تشریح اور اسکے جدید پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے‘ اسلام میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے‘جمہوریت میں جہاں دہشتگردی کیلئے کوئی گنجائش نہیں وہیں نفرت انگیز بیانات اور تقاریر سے مذہبی منافرت پھیلانے کی بھی کوئی گنجائش نہیں ‘سماج میں نفرت پھیلانے والوں کی شناخت کرکے انہیں تنہا کئے جانے کی ضرورت ہیہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے گزشتہ روز دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں انڈونیشیا کے ایک اعلی سطحی وفد سے خطاب میں کہا کہ دنیا میں اسلام کی تشریح اور اس کے جدید پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام ایسا مذہب ہے جو امن شانتی، رواداری، اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آیا ہے اور اس مذہب میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ جمہوریت میں جہاں دہشت گردی کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہوتی وہیں نفرت انگیز بیانات اور تقاریر کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سماج میں نفرت پھیلانے والوں کی شناخت کرکے انہیں تنہا کئے جانے کی ضرورت ہے۔یاد رہیکہ ہندوستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران انتہا پسند ہندو رہنماؤں نے اقلیتی مذاہب کے ماننے والوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف اپنی نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے ہندوستانی سماج کو مذہبی منافرت کے ذریعے تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں